جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

قومی کرکٹ ٹیم کی شکست اورپی سی بی کے عہدیداروں کی الزام تراشیاں،چوہدری نثار بھی میدان میں آگئے،اہم اعلان

datetime 3  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان (آج)پیر کو وزیر اعظم سے پی سی بی کی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ لیک ہونے پر تحقیقات کروانے کی درخواست کرینگے ۔ گزشتہ روز ایک سوال کے جوا ب میں وزیر داخلہ نے بتایا تھا کہ وہ پیر کو وزیر اعظم نواز شریف سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ لیک ہونے پر تحقیقات کروانے کی درخواست کریں گے۔کرکٹ بورڈ کی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کیے جانے سے قبل ہی لیک کر دیا گیا اس بات کی تحقیق ہونی چاہیے۔چوہدی نثار نے کہاکہ میں نے وعدہ کیا تھا کہ اس کمیٹی کی رپورٹ جب حکومت کے پاس آئے گی تو اسے عوام کے سامنے لایا جائےگا تاہم اب عوام کے سامنے پیش کرنے کو رہ کیا گیا ہے رپورٹ تو پہلے ہی لیک ہو چکی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ میں وزیر اعظم سے درخواست کروں گا کہ اس کی تحقیق ہونی چاہیے کہ یہ رپورٹ آپ تک پہنچنے سے پہلے ہی لیک کیسے ہوئی اور اس کا مقصد صرف ہمارے قومی کھلاڑیوں کی تضحیک کرنا ہے یہ جو ہم نے طرح طرح کہ الزامات لگانا شروع کر دئیے ہیں ہم بھول گئے ہیں کہ ان لوگوں نے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…