ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

شاہد خان آفریدی کے صبر کا پیمانہ لبریز، اہم اعلان کردیا

datetime 3  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)ٹی 20 ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان کی خراب کارکردگی کے بعد شاہد آفریدی نے ٹی 20 ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔شاہد آفریدی نے یہ اعلان اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔انھوں نے لکھا کہ آج میں پاکستان اور دنیا بھر میں موجود اپنے شائقین کو یہ بتانا چاہتا ہوں کے میں نے اپنی مرضی سے پاکستان کی ٹی 20 ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔شاہد آفریدی کی جانب سے جاری اس بیان میں انھوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور چیئرمین شہریار خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یہ بہت اعزاز کی بات ہے کہ میں نے اپنے ملک کی طرف سے تینوں فارمیٹس میں قیادت کی۔شاہد آفریدی نے کہا کہ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کے میں اپنے ملک اور دیگر لیگ کےلئے کرکٹ کھیلتا رہوں گاانھوں اپنے مداحوں سے ان کےلئے بحیثیت کھلاڑی بہتر مستقبل کی دعاو¿ں اور ان کو سپورٹ کرنے کے لیے بھی درخواست کی۔آخر میں شاہد آفریدی نے ٹویٹ کی جس میں کا کہنا تھاکہ شکریہ پاکستان۔خیال رہے کہ پہلے ایشیا کپ اور پھر آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی انتہائی خراب رہی تھی جس کے بعد سے شاہد آفریدی اور ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی خبریں بھی گردش کر رہیں تھی۔بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی 20 کے سپر 10 مرحلے میں پاکستان ٹیم صرف بنگلہ دیش کو ہی شکست دے پائی تھی ¾ اسے انڈیا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہوئی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…