اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈکے اعلیٰ حکام سخت سوالات سے بچنے کےلئے تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پر اقدامات کااعلان پیر کو پریس ریلیز کے ذریعے کرینگے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام میڈیا کے سخت سوالات سے بچنے کیلئے ہی تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پر اقدامات کا اعلان پیرکو پریس ریلیز سے کیا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق پہلے پریس کانفرنس کرنے کا ارادہ تھا تاہم اب پریس ریلیز جاری کیا جائیگا ۔یاد رہے کہ کوچ وقار یونس ، کپتان شاہد آفریدی اور چیف سلیکٹر ہارون رشید کو برطرف کرنے کاکئی روز قبل ہی فیصلہ کر لیا گیا تھا۔