ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

سری لنکن بلائنڈ کرکٹ ٹیم آٹھ سال کے طویل وقفے کے بعد پاکستان پہنچ گئی

datetime 3  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک)سری لنکن بلائنڈ کرکٹ ٹیم چھ میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کھیلنے کے لئے آٹھ سالوں کے طویل وقفے کے بعد پاکستان پہنچ گئی۔تفصیلات کیمطابق سری لنکن بلائنڈ کرکٹ ٹیم غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے کولمبو سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی تو پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے کونسل کے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ مہمان کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف پر مشتمل اٹھارہ رکنی ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ہوٹل لے جایا گیا. سری لنکن بلائنڈ کرکٹ ٹیم اپنے دس روزہ دورے کے دوران تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔تین چار اور پانچ اپریل کو اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچ سات اور آٹھ اپریل کو جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ جبکہ آخری ون ڈے دس اپریل کو ایل سی سی آئی کرکٹ گراونڈ لاہور میں کھیلا جائے گا. سری لنکن مہمان ٹیم آٹھ سالوں کے طویل وقفے کے بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے. سید سلطان شاہ کے مطابق سری لنکن بلائنڈ کرکٹ کے دورے سے پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے آئے گا اور ہم مہمان کھلاڑیوں کو بہترین سکیورٹی فراہم کرینگے جس سے آنے والے دنوں میں دیگر ملکوں کے کھلاڑی اور ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کرنے میں خوشی محسوس کرینگے ۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…