اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آسٹریلین فاسٹ بالر کلنٹ میککے کا انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان

datetime 3  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبورن (نیوز ڈیسک) آسٹریلین فاسٹ بالر کلنٹ میککے نے انٹرنیشنل کرکٹ اور فرسٹ کلاس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تاہم وہ بگ بیش کھیلنا جاری رکھیں گے۔11 سال سے وکٹوریا کی نمائندگی کرنے والے 33 سالہ فاسٹ باو لر نے نومبر 2006 ئ میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا تھا اور فروری 2016 ءمیں آخری باروکٹوریہ کی نمائندگی کی۔میککے صرف ایک ٹیسٹ اور چھ ٹی ٹونٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر سکے تاہم57 ایک روزہ میچوں میں انہوں نے 24.37 کی اوسط سے 97 وکٹیں لیں۔2009ء میں میککے نے ڈیبیو پر سچن ٹنڈولکر کو آوٹ کیا جبکہ 2013 ء میں ون ڈے ہیٹرک کا اعزاز بھی حاصل کیا،وہ یہ اعزاز حاصل کرنےوالے محض پانچویں آسٹریلین بالر ہیں۔ میککے نے بگ بیش 16-2015 کے سیزن میں اپنی ٹیم سڈنی تھنڈرز کو ایونٹ جتانے میں اہم کردار ادا کیا ، وہ 18 وکٹیں لےکر ٹورنامنٹ کے کامیاب ترین بالر رہے۔میککے نے وکٹوریہ کی نمائندگی کرتے ہوئے 42 فرسٹ کلاس میچز میں 130 شکار کیے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…