کراچی(نیوز ڈیسک)ورلڈ کپ اور ایشیاءکپ میں خراب کارگردگی کے باعث کھلاڑیوں سمیت ٹیم مینجمنٹ کے لوگوں پر بھی برائی آئی ہوئی ہے۔معاملہ اس وقت مزید بگڑ گیا کہ جب وقار یونس کی پی سی بی کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو دی جانے والی رپورٹ لیک ہوکے منظر عام پر آگئی۔اب اس معا ملے پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وقار یونس جو بھی کیا وہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا اور ان کے ڈرامے کا اسکرپٹ بورڈ کے ایک ناراض آفیشل نے تیار کرکے دیا۔ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی اور شہریار خان سے ملاقات نہ ہونے پر وقار یونس برہم ہوگئے تھے ، لیکن یہ غصہ محض ایک ڈرامہ تھا۔ لیکن وقار یونس کی باتوں سے ایسا تاثر سامنے آیا کہ جیسے وہ شدید غصے میں ہیں۔ذرائع کے مطابق وقار یونس کا کوچ کنٹریکٹ ختم ہونے والا ہے اور وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ کا عہدہ چھوڑنا نہیں چاہتے ہیں، اسی لیے میڈیا پر آکے انھو ں نے عوام سے معافی بھی مانگ لی تاکہ عوام کے دل میں ان کے لیے” سافٹ کارنر“ پیداہوجائے ۔