اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے منفرد جشن کو دیکھنے کے بعد ہر کوئی یہی خواہش کرے گا کہ فائنل یہی ٹیم جیتے کیونکہ جو ٹیم سیمی فائنل جیتنے پر یہ کچھ کرسکتی ہے تو فائنل جیت کر کیا کچھ کرے گی۔یہ عین ممکن ہے کہ بہت سارے لوگوں کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں دلچسپی پاکستان کی بدترین شکست کے ساتھ ہی ختم ہوگئی ہو، لیکن ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے پلیئر کا معاملہ شروع سے ہی الگ رہا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ انہیں کم ہی مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کا مظاہرہ انہوں نے شاندار سیمی فائنل میں کیا۔ ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم کے کھلاڑی خود میں مکمل تفریح کا سامان رکھتے ہیں اور لوگ کیوں اِس قدر ان سے پیار کرتے ہیں۔اس کی وجوہات تو کافی ساری ہیں مگر ایک وجہ 20 مارچ کو ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے خلاف ہونے والے میچ بھی ہے۔ آندرے رسل کا ایک جوتا کسی وجہ سے خراب ہوگیا تو وقت کم ہونے کے سبب سفید جوتا فراہم کیا گیا، حالانکہ ایک پیر میں وہ لال جوتا پہنے ہوئے تھے، لیکن چونکہ یہ بڑے ہی مست لوگ ہیں اِس لیے انہوں نے بڑے اطمینان سے ایک پیر میں لال اور ایک پیر میں سفید جوتا پہنا، پھر یاد رہے کہ وہ اِس وقت بالوں کے منفرد انداز کی وجہ سے بھی مقبولیت حاصل کرچکے ہیں۔ عام طور پر شکست کے بعد کھلاڑی مایوس دکھائی دے رہے ہوتے ہیں اور مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں سے مصافحہ تو دور کی بات دیکھنا بھی گوارا نہیں کرتے، اور جب شکست کمزور ترین ٹیم سے ہو تو معاملہ اور بھی خراب ہوجاتا ہے لیکن 27 مارچ کو افغانستان کے خلاف شکست کے بعد ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں خصوصاً کرس گیل نے الگ ہی روایت قائم کردی۔ افغانستان کے کھلاڑیوں نے فتح کے فوراً ہی بعد جشن کے لئے وہی طریقہ اپنایا جو عموماً ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی اپنایا کرتے ہیں، لیکن ایسے موقع پر غصہ میں ہونے کے بجائے کرس گیل نے نہ صرف افغان ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارک باد دی بلکہ اْن کے ساتھ جشن بھی منایا۔اب رْخ کرتے ہیں بھارت کے خلاف ہونے والے سیمی فائنل کا۔ سچ پوچھا جائے تو میچ شروع ہونے سے قبل پورا یقین تھا کہ یہ میچ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ہی جیتے گی، لیکن جس طرح بھارتی بلے بازوں خصوصاً ویراٹ کوہلی نے بلے بازی کی اْس کے بعد دل میں خوف طاری ہوا کہ شاید بگ تھری کے آقا کو شکست مشکل ہی دکھائی دیتی ہے، اور پھر 194 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر جب کرس گیل آوٹ ہوئے تو یقین ہوگیا کہ میچ اب گیا۔ لیکن جس طرح جانسن چارلس اور لینڈل سمنز نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے میچ میں واپسی کی اور پھر لینڈل سمنز اور آندرے رسل نے شاندار اختتام کیا، یہ سارے لمحات دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔لیکن اِس فتح کے بعد مسلسل جو ویڈیوز دیکھنے کو مل رہی ہیں وہ میچ کے آخری لمحات سے بھی زیادہ مزیدار ہیں۔ ویسٹ انڈیز واحد ٹیم ہے جو اپنی فتح کا جشن کچھ منفرد طریقے سے ہی مناتی ہے اور لمبے عرصے تک مناتی ہے۔واضح رہے کہ کرکٹ کے حلقوں میں ویسٹ انڈیز کی کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے اور پنڈتوں نے بھی ویسٹ انڈیز کے حق میں پیشگوئی کر دی ہے۔
ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کونسی ٹیم جیتے گی ، نام سامنے آ گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)
-
بچوں کے ب فارم ۔۔ والدین کے لئے بڑی خبر
-
کیا پٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی؟ وزیر خزانہ کا اہم بیان سامنے آ گیا
-
عرب ملک نے تارکین وطن کے لیے دروازے کھول دیئے
-
سکولوں کے حوالے سے نیاحکمنامہ جاری
-
عید الفطر کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو کی اہم پیش گوئی سامنے آگئی
-
ایران جنگ میں کتنے امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہو چکے؟ پینٹاگون کا بڑا اعتراف
-
کامران ٹیسوری کو گورنر سندھ کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ فاروق ستار کا حیران کن دعویٰ
-
بجلی صارفین کے لیے نیا ضابطہ کار جاری، اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
گورنر سندھ کا موٹرسائیکل سواروں کو عید تک 3 لیٹر پیٹرول مفت فراہم کرنے کا اعلان
-
بھارتی سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ،نوجوان کی زندگی ختم کرنے کی اجازت دیدی
-
پاکستان میںامریکی قونصل خانہ بند کرنے کا فیصلہ، اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
مریم نواز نےاہم ذمہ داری سی سی ڈی کو سونپ دی
-
موٹرویز اور قومی شاہرائوں پر گاڑیوں کی حدِ رفتار میں کمی کر دی گئی



















































