اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی سے متعلق قومی ٹیم کے منیجر انتخاب عالم کی رپورٹ منظرعام پر آگئی

datetime 1  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم نے اپنی رپورٹ میں شاہد آفریدی کی کپتانی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے ، انہوں نے اپنی رپورٹ میں لیجنڈ عمران خان کی اہم موقع پر کھلاڑیوں سے ملاقات کی بھی مخالفت کی ہے ۔قومی ٹیم کے منیجر انتخاب عالم کی رپورٹ نے ایک نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے ، کپتان شاہد آفریدی کو تو تنقید کا نشانہ بنایا ہی ساتھ ہی ساتھ لیجنڈ عمران خان کیخلاف بھی بول پڑے ۔ ٹیم منیجر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی باتیں ماڈرن کرکٹ سے مطابقت نہیں رکھتیں ، ان کے مشورے ٹیم کیلئے مفید ثابت نہیں ہوئے ۔انتخاب عالم کا اپنی رپورٹ میں شاہد آفریدی سے متعلق کہنا ہے کہ انہوں نے بطور کپتان بڑی غلطیاں کیں ، شعیب ملک کی بولنگ کے دوران فیلڈ پلیسنگ ٹھیک نہیں تھی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بوم بوم کو بھارت سے زیادہ پیار ملنے کا بیان نہیں دینا چاہیے تھا ، انہوں نے پریس کانفرنس سے پہلے ٹیم اور میڈیا منیجر کی ہدایات کو نظر انداز کیا ۔ انتخاب عالم نے عمر اکمل اور احمد شہزاد کر بھی آڑے ہاتھوں لیا اور اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ دونوں کرکٹرز کی وجہ سے ماحول خراب رہا ، دونوں کو کرکٹ کی سمجھ نہیں ہے ۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…