جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

جب تک بورڈ کا مائنڈ سیٹ نہیں بدلتا کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرسکتا، وسیم اکرم

datetime 1  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک )سابق سپر اسٹار فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ جب تک پی سی بی کا مائنڈ سیٹ تبدیل نہیں ہوتا میں کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرسکتا۔
ایک آسٹریلوی ویب سائٹ کو انٹرویو میں وسیم اکرم نے کہا کہ میری جو زندگی گزر رہی ہے اسی میں خوش ہوں، جب تک پاکستان کرکٹ بورڈ کا مائنڈ سیٹ تبدیل نہیں ہوتا، چیئرمین، کوچ یا کپتان کی تبدیلی سے کچھ نہیں ہوگا، کچھ لوگ کرکٹ کی بہتری نہیں چاہتے، ہماری کرکٹ ویسے بھی دنیا سے 10 برس پیچھے ہے۔
انھوں نے کہا کہ ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں پاکستان ٹیم کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ نوشتہ دیوار تھا، کرکٹ بورڈ اسے چار برس قبل نہیں پڑھ سکا جب ٹیم کو سری لنکا میں ایونٹ کے سیمی فائنل میں شکست ہوئی تھی، ہمارا فرسٹ کلاس سسٹم گھسا پٹا ہے، کوئی بھی وہاں رقم خرچ نہیں کرنا چاہتا۔
جب وسیم اکرم سے پوچھا گیا کہ اگر انھیں پاکستان کرکٹ کو بہتر بنانا ہو تو وہ کیا کریں گے۔ اس پر سابق فاسٹ بولر نے کہاکہ سب سے پہلے تو میں ان لوگوں کو سامنے لاؤں گا جن میں جذبہ ہو، وہ ملک کے لیے کچھ کرنا چاہتے اور راز کو راز رکھ سکتے ہوں، یہاں پر کوچ بورڈ کو خفیہ رپورٹ دیتا ہے اور وہ اگلے روز منظر عام پر آجاتی ہے، اسی سے اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ ٹاپ لیول کی کیا ذہنیت ہے، آپ اندازہ کرسکتے ہیں کہ پھر پلیئر کیا کرتے ہوں گے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…