اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

وقار یونس کی ٹیم کے حوالے سے جمع کرائی گئی خفیہ رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد بورڈ کے دو بڑوں میں ٹھن گئی

datetime 31  مارچ‬‮  2016 |

لاہور (نیوز ڈیسک) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کی ٹیم کے حوالے سے جمع کرائی گئی خفیہ رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد بورڈ کے دو بڑوں میں ٹھن گئی ،چیئرمین پی سی بی شہر یار خان اور ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی آمنے سامنے آ گئے ۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین بورڈ شہر یار خان ہیڈ کوچ وقار یونس کی رپورٹ میں نجم سیٹھی کے معاملات سامنے آنے پر سخت نالاں ہیں اوراسی معاملے کو لے کر چیئرمین پی سی بی اور شہریار خان میں تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔چیئرمین پی سی بی نے استفسار کیا کہ ان کی طرف سے بھیجی جانے والی رپورٹ کیسے لیک ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی وقار یونس کی رپورٹ منظر عام پر آنے کا معاملہ دبانے کے لئے کوشاں ہیں۔وقار یونس کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد فیکٹ فائنڈ نگ کمیٹی کے غیر جانبدار ہونے پر بھی سوالیہ نشان لگ گیاہے ۔ذرائع کے مطابق رپورٹ کے لیک ہونے کے حوالے سے جاری تحقیقات میں ابھی تک کسی پر ذمہ داری عائد نہیں ہو سکی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…