جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

غلط انتخاب ٹیم کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ مرحلے سے اخراج کی ذمے دار ہے،شین وارن

datetime 31  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (نیوز ڈیسک) سابق عظیم لیگ اسپنر شین وارن نے آسٹریلین ٹیم کی سلیکشن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ غلط انتخاب ٹیم کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ مرحلے سے اخراج کی ذمے دار ہے۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے اہم میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم ہندوستان کے ہاتھوں شکست کے باعث ایونٹ کے گروپ مرحلے سے ہی باہر ہو گئی جس سے اس کی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتنے کی امیدیں ایک بار پھر دم توڑ گئیں۔شین وارن نے کہا کہ سب سے پہلی بات تو یہ ہماری ٹیم کا انتخاب ہی درست نہیں تھا، ہم نے ثابت شدہ فارمولے پر عمل کرنے کے بجائے غیرضروری چیزوں کے گرد گھومتے رہے اور ہم نے زیادہ اچھا کھیل بھی پیش نہ کیا جو ایک کڑوا سچ ہے۔شین وارن نے کہا کہ عثمان خواجہ کو تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرانی چاہیے تھی اور ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر کی اوپننگ جوڑی کو نہیں توڑنا چاہیے تھا کیونکہ اس سے ٹیم کا توازن بگڑ گیا۔انہوں نے کہا کہ وارنر اور فنچ ایک عرصے سے ساتھ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے تھے لیکن یکدم ان کی جوڑی کو توڑ دیا گیا۔کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین لیگ اسپنر نے آخری دونوں میچوں میں آل راؤنڈر جان ہیسٹنگز پر جوش ہیزل وڈ کو ترجیح دینے پر بھی سوالات اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں بے پناہ صلاحیت اور مہارت ہے لیکن اگر آسٹریلین سلیکٹرز یہ سوچتے ہیں کہ چاہے کامبی نیشن کچھ بھی ہو، ہم جیت جائیں گے تو ایسا ہرگز نہیں ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…