کراچی(نیوزڈیسک)وقار یونس کے الزامات،معین خان کاشدیدردعمل،کہتے ہیں کہ مناسب موقع کا انتظار ہے، پالیسی میکرز کے آگے اپنی بات رکھوں گاسابق کپتان معین خان نے وقار یونس کی جانب سے لگائے گئے الزمات پر بات کرنے سے انکار کر دیا، کہتے ہیں ساتھی کھلاڑیوں کے بارے میں باتیں اچھالنا اچھا نہیں لگتا۔ وقاریونس نے اپنی رپورٹ میں معین خان کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ معین خان ان کے خلاف سازش کرتے تھے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں معین خان نے میڈیا کے سوالوں کا جواب گول مول کیا لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ مناسب موقع کا انتظار ہے، پالیسی میکرز کے آگے اپنی بات رکھوں گا۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی بہتری کے لئے کام کرتا رہوں گا، پی سی بی نے کسی عہدے کی پیشکش نہیں کی۔