جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی

datetime 30  مارچ‬‮  2016 |

نئی دلی(نیوز ڈیسک) انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر نئی دلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کا 154 رنز کا ہدف 18ویں اوور کی پہلی گیند پر 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔اس سے قبل انگلش کپتان اون مورگن نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، کپتان کین ولیمسن اور مارٹن گپٹل نے جارحانہ انداز سے اننگز کا آغاز کیا لیکن کپٹل تیسرے اوور کی پہلی گیند پر 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد ولیمسن نے کولن منرو کے ہمراہ مل کر 74 رنز بنائے اس دوران ولیمسن 32 رنز پر معین علی کو کیچ دے بیٹھے جب کہ منرو 32 گیندوں پر 46 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،107 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھاسکا صرف کورے اینڈرسن نے جارحانہ کھیل پیش کیا لیکن وہ بھی 28 رنز ہی بناسکے۔انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوک نے 3، لیام پلنکٹ، کرس جورڈن، ڈیوڈ ویلے اور معین علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…