اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر یوراج سنگھ زخمی ہوکر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل سمیت بقیہ تمام مقابلوں سے باہر

datetime 30  مارچ‬‮  2016 |

ممبئی(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راو 191نڈر یوراج سنگھ زخمی ہوکر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل سمیت بقیہ تمام مقابلوں سے باہر ہوگئے۔آئی سی سی کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی میزبان بھارتی ٹیم نے زخمی یوراج سنگھ کی جگہ منیش پانڈے کو اسکواڈ میں شامل کرلیا یوراج سنگھ آسٹریلیا کے خلاف اہم میچ میں بیٹنگ کے دوران ٹخنے پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے تاہم ویرات کوہلی کی شاندار بلے بازی کی بدولت ہندوستان نے میچ میں 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا۔یوراج سنگھ نے بھارت کو 2007 کے اولین ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں چمپیئن بننے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔منیش پانڈے انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) میں سنچری داغنے والے بھارت کے پہلے بلے باز ہیں تاہم ویسٹ انڈیز کے خلاف سیمی فائنل کیلئے ٹیم میں ان کی شمولیت اجانکیا راہانے کی موجودگی میں دلچسپ ہوگی۔بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…