جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

کرس گیل بھارت کے خلاف سنچری بنائیں ، میچ بھارت ہی جیتے ، امیتابھ کی خواہش

datetime 30  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)ویسٹ انڈیز کے کرکٹر اورٹی ٹوئنٹی کے سپر سٹار کرس گیل نے بھارت اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیمی فائنل سے قبل بالی وڈ کے سپر سٹار امیتابھ بچن سے ممبئی میں ان کے گھر پر ملاقات کی ہے۔ملاقات کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کی خوب تعریف کی۔امیتابھ اور گیل نے ملاقات کی تصاویر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام پر بھی جاری کیں۔اپنے فیس بک صفحے پر امیتابھ نے لکھا کہ کرس گیل مجھ سے ملنے گھر آئے۔ مجھے پتہ نہیں تھا کہ وہ میرے فین ہیں ،وہ بے حد شائستگی سے پیش آئے۔ امید ہے کہ جمعرات کو بھارت کے ساتھ ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں بھی وہ ہماری ٹیم کے ساتھ اسی عاجزی سے پیش آئیں گے۔کرس گیل نے ٹوئٹر پر لکھا کہ امیتابھ بچن کتنی پرکشش شخصیت کے مالک ہیں وہ عظیم شخص ہیں۔انھوں نے لکھاکہ مجھے دعوت دینے کیلئے اور مہمان نوازی کیلئے میں ان کا بہت بہت شکر گزار ہوں۔ کتاب کیلئے بھی شکریہ۔ امیتابھ بچن چاہتے ہیں کہ میں بھارت کے خلاف سنچری بناؤں مگر بھارت جیتے لیکن میں اپنی سنچری کے بدلے جیت حاصل کرنا چاہوں گا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…