ممبئی(نیوز ڈیسک) جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کو ٹی ٹونٹی کرکٹ میں چھکوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے مزید دو چھکوں کی ضرورت ہے، وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن جائیں گے۔ گیل نے اب تک 98 چھکے لگا رکھے ہیں۔ گیل نے 2006ء سے 2016ء کے دوران اب تک 48 میچز کی 45 اننگز میں 98 چھکے لگا رکھے ہیں اور انہیں کیریئر کے سو چھکے مکمل کرنے کیلئے مزید دو چھکوں کی ضرورت ہے، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ آج جمعرات کو رواں ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں بھارت کے خلاف شیڈول سیمی فائنل میں یہ سنگ میل عبور کر لیں گے، اگر گیل بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں یہ کارنامہ انجام دینے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ سو چھکے لگانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن جائیں گے۔