لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر سہیل سلیم مستعفی ہو گئے ہیں،ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہناہے کہ انہوں نے ورلڈ ٹی ٹونٹی سے پہلے ہی پی سی بی کو مستعفی ہونے سے متعلق آگاہ کر دیا تھا۔ڈاکٹر سہیل سلیم پی سی بی میں سینئر جنر مینیجر میڈیسن کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے اور ایشیا کپ وورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے ٹیم کے ڈاکٹر مقرر کئے گئے تھے۔ایشیا کپ کے بعد ڈاکٹر سہیل سلیم نے اپنے استعفے کے بارے میں پی سی بی کو آگاہ کر دیا تھا۔ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا ہے کہ ٹیم کی خراب کارکردگی سے کوئی تعلق نہیں ہے ،نہ ہی اس کی وجہ سے راہ فرار حاصل کی۔بھارت ورانگی سے قبل بورڈ کو مستعفی ہونے کے بارے میں بتا دیا تھا لیکن ورلڈ ٹی ٹوینٹی تک ذمہ داریاں نبھانے کا کہاگیا۔ان کا کہنا تھا کہ اب وہ ساری توجہ ذاتی کلینگ پر دیں گے۔