جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان کے بعد سری لنکا کرکٹ میں بھی تبدیلی کی صدائیں بلند ہونا شروع

datetime 28  مارچ‬‮  2016 |

کولمبو (نیوز ڈیسک) سری لنکا میں بھی ’نالائق‘ کھلاڑیوں کو فارغ کرنے کا مطالبہ سامنے گیا، ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں دفاعی مہم کے شرمناک اختتام پر مقامی میڈیا بھی بھڑک اٹھا، ٹیم سلیکشن کو خاص طور پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔دوسری جانب کپتان انجیلو میتھیوزنے ساتھیوں کو بچانے کیلیے شائقین اور حکام سے ’صبر‘ کی درخواست کردی، وہ کہتے ہیں کہ اسی ٹیم کو سیٹ ہونے کیلیے وقت دیا جانا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں سری لنکن ٹیم انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹائٹل کے دفاع میں ناکام ہوگئی جوکہ اس نے دو برس قبل بنگلہ دیش میں جیتا تھا۔ اب اس کا پیر کے روزپروٹیز سے رسمی مقابلہ ہوناباقی ہے۔ایونٹ میں شرمناک مہم کی وجہ سے سری لنکا میں بھی نالائق کھلاڑیوں کو فارغ کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے، میڈیا نے خاص طور پر سلیکشن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، ایونٹ کے آغاز سے قبل سلیکشن کمیٹی کو فارغ کردیا گیا تھا جبکہ ابھی ٹورنامنٹ شروع بھی نہیں ہوا تھا کہ لسیتھ مالنگا نے انجری کو بنیاد بناتے ہوئے کپتانی سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا تھا۔ سری لنکن میڈیا میں کہا گیا ہے کہ کہیں بھی ایسا نہیں ہوتا کہ ٹیم کی روانگی سے قبل ہی اسکواڈ میں تبدیلی کرنا پڑے، نالائق کھلاڑیوں کو فارغ کرنے کا وقت آگیاہے۔اگر یہی ٹیم برقرار رہی تو پھر انٹرنیشنل لیول پر سری لنکن کرکٹ کا وجود ہی خطرے میں پڑ جائے گا۔ دوسری جانب کپتان انجیلو میتھیوز نے خراب کارکردگی پر مایوسی تو ظاہر کی مگر سیٹ ہونے کیلیے مزید وقت دینے کی درخواست بھی کی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ہمارے لیے گذشتہ چند ماہ کافی مایوس کن رہے ہیں، ہم نے اپنے شائقین اور ہموطنوں کو مایوس کیا، ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی جس پر کافی مایوس ہیں، اب ہم صرف یہ کرسکتے ہیں کہ موجودہ کمبی نیشن کے ساتھ کھڑے رہیں اور ٹیم میں بہت زیادہ تبدیلیوں سے گریز کریں، 20 کھلاڑیوں کا انتخاب کریں اور انھیں اپنی جگہ بنانے کیلیے 6 ماہ کا وقت دیں۔ ۔#/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…