لاہور( نیوزڈیسک)پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد نے کہا ہے کہ ٹیم کی شکست کے بعد کمیٹیاں تشکیل دے کر ہمیشہ بیوقوف بنایا جا تا ہے ،کمیٹیوں کی بجائے جن کی ذمہ داریاں ہیں وہ قبول کریں اور گھر جائیں ۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ شکست کے بعد کمیٹیاں بنا کر بیوقوف بنانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ۔کمیٹیوں میں سب کو بار باری بلایا جاتا ہے جس سے کبھی کچھ حاصل نہیںہوتا ۔انہوں نے کہا کہ میرے خیالات سب کے سامنے ہیں کمیٹیوں کے سامنے کیوں پیش ہوں ۔ کمیٹی کے سامنے بلانے کا طریق کار بھی درست نہیں ۔ برس ہا برس ملک کی خدمت کی ہے ایک سیکرٹری کے کہنے پر دوڑے دوڑے کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہو سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ جس نے بھی خراب کارکردگی دی ہے اس کو گھر جانا چاہیے ۔