اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو،شعیب ملک نے نئی کہانیاں سنادیں

datetime 28  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک)برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو،شعیب ملک نے نئی کہانیاں سنادیں،پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین شعیب ملک نے اس تاثر کو بے بنیاد قرار دیا ہے کہ وہ کپتان بننے کے لیے گروپنگ کرتے ہیں۔شعیب ملک نے اپنے بار ے میں کہا کہ اگر ایسی بات ہوتی تو وہ پی ایس ایل میں کپتانی کیوں چھوڑتے؟ نوجوان کرکٹرز کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کو کیوں الوداع کہتے؟انھوں نے کہا کہ گروپنگ کی خبروں سے ٹیم نہیں بن پارہی ہے اور اس میں مستقل مزاجی نہیں آرہی۔ کھلاڑیوں پر دباو¿ بڑھ جاتا ہے اور تبدیلیاں شروع ہوجاتی ہیں اور یہ اسی وقت ہوتا ہے جب ٹیم ہارتی ہے۔شعیب ملک کا کہنا ہے کہ موجودہ ٹیم سنہ 2009 میں ورلڈ ٹی 20 جیتنے والی ٹیم سے مہارت کے لحاظ سے بہتر ہے ، سنہ 2009 کی ٹیم پروفیشنلزم کے اعتبار سے اچھی تھی۔شعیب ملک نے یہ انکشاف بھی کیا کہ سنہ 2009 کا ورلڈ 20 جیتنے والی ٹیم کی حالت یہ تھی کہ اس کے چھ کھلاڑیوں کے درمیان بات چیت بند تھی اس کے باوجود اس نے ورلڈ ٹی 20 جیتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…