لاہور(نیوزڈیسک)بس بہت ہوگیا! محمد حفیظ نے چیلنج کردیا، کہتے ہیں کہ ایم آر آئی رپورٹ سے سب پتہ چل جائے گا کہ میں جان بوجھ کر نہیں کھیلا یا واقعی میں میری انجری حقیقی تھی۔پاکستان کی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز محمد حفیظ نے کہا ہے کہ انجری حقیقی تھی ، افواہوں میں صداقت نہیں ،ایم آر آئی رپورٹ سے سچ ثابت ہو جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق محمد حفیظ نے مزید کہا کہ محبت وطن پاکستانی ہوں ، ہمیشہ پاکستان کے لئے کھیلا،بیمار ذہن لوگ گروپنگ کی باتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ،جان بوجھ کر نہ کھیلنے کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں۔