دبئی (نیوزڈیسک)پاکستانی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کہاہے کہ ورلڈکپ میں پہلی بار نہیں ہارے ¾ شکست پریشان نہیں ۔ دبئی پہنچنے پر خاتون مداح نے شاہدخان آفریدی کو دیکھ کر استفسار کیاکہ آپ پریشان تو نہیں ؟ جس پر آفریدی نے کوئی جواب نہیں دیا تاہم خاتون کے دوبارہ پوچھنے پر شاہدآفریدی نے جواب دیاکہ بالکل نہیں ¾ کونسا ورلڈکپ پہلی دفعہ ہوا ہے ¾ پہلی دفعہ ہو تو پھر توٹھیک ہے اور ساتھ ہی اللہ حافظ کہہ کر ہاتھ ہلاتے ہوئے چل دیئے ۔آفریدی کی ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد پہلے سے مایوس مداح ایک مرتبہ پھر بھڑک اٹھے ۔قبل ازیں ایک انٹرویو میں آفریدی نے کہاکہ وہ سٹریٹ کرکٹ کے دوران فاسٹ باﺅلنگ کیا کرتے تھے ¾تقریباً گیارہ یا بارہ سال کی عمر میں وہ ایک دن باﺅلنگ کر رہے تھے کہ گیند بلے باز کے سرپر زور سے لگا، اس وقت سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور کوچ انہیں باﺅلنگ کرتا دیکھ رہے تھے ، انہوں نے مشورہ دیا کہ تمہیں فاسٹ باﺅلر بننے کی بجائے سپنر چاہیے جس پر میں نے عبدالقادر کے سٹائل سے باﺅلنگ کروانا شروع کی اور یوں میں فاسٹ باﺅلر سے سپنر بن گیا۔