نئی دہلی (نیوزڈیسک)ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان اہم میچ کیلئے میزبان بھارت کی درخواست پر میچ کےلئے بنائی گئی پچ کو تبدیل کردیا ۔بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا ( بی سی سی آئی) میں موجود ذرائع نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جس پچ پر میچ شیڈول کے مطابق ہونا تھا، وہ پچ آسٹریلیا اور پاکستان کے میچ سے ملتی جلتی پچ تھی مگر بھارت اس سے خوش نہیں تھا اور اب ا±س نے پچ کی تبدیلی کی درخواست دے دی ہے۔ اب جس پچ کا انہوں نے انتخاب کیا وہ اسپن باو¿لرز کےلئے فائدہ مند ہو گی اور پچ پر غیر متوقع باو¿نس بھی ملے گا۔پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن(پی سی اے) کے کیوریٹر اور بی سی سی آئی کے پچ کمیٹی کے چئیرمین دلجیت سنگھ نے اس بارے میں بات کرنے سے انکار کردیا لیکن ایسوسی ایشن میں موجود ذرائع کا کہنا تھا کہ اس پچ سے اسپنرز کا فائدہ ہو گا ۔ا±نہوںنے کہاکہ ” آپ نے دیکھا ہوگا پچھلے سال جنوبی افریقہ کے ساتھ ٹیسٹ میں کیا ہوا تھا۔ پی سی اے تیز پچز کی وجہ سے جانی جاتی ہے تاہم سب سے زیادہ اسکور پہلی اننگز میں ہندوستان کی طرف سے 201 رنز بنایا گیا۔ اس کے علاوہ یہ پچ بھارت اور آسٹریلیا کے میچ سے قبل ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کے میچ میں استعمال کی جائےگی۔ زیادہ استعمال سے یہ پچ ٹوٹنا شروع ہو جائے گی جو اسپنر کیلئے سودمند ثابت ہو گی۔ یہ پچ شام تک ہلکی ہو چکی ہو گی اور اس پر تیز باو¿لرز کو فائدہ نہیں ہو پائے گا۔