کراچی(نیوز ڈیسک) آل راونڈر شاہد آفریدی کے بارے میں اطلاعات یہ ہیں کہ انھوں نے ریٹائرمنٹ کا ارادہ تبدیل کر لیا ہے۔ورلڈٹی ٹوئنٹی میں ان کی زیرقیادت ٹیم سیمی فائنل میں جگہ نہ بنا سکی، البتہ بعض حلقوں کا خیال ہے کہ کپتان کو چند سینئرز کی جانب سے تعاون نہ مل سکا، دباو کی وجہ سے وہ اپنی انفرادی کارکردگی پر بھی توجہ نہ دے سکے تھے، دوسری جانب بورڈ حکام انھیں مزید مواقع دینے کے موڈ میں دکھائی نہیں دیتے، خود آفریدی نے بھی کئی بار میگا ایونٹ کے بعد ریٹائرمنٹ کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔نیوزی لینڈ سے میچ ہارنے پر بھی ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کیخلاف ممکنہ طور پر کیریئر کا آخری میچ کھیلیں گے، البتہ بعض قریبی افراد کے مشورے اور سوشل میڈیا پر شائقین کی حمایت انھیں فیصلے پر عمل سے روک رہی ہے،آخری میچ کے بعد ان کا کہنا تھا کہ وہ بطور کپتان فٹ نہیں البتہ بحیثیت عام کھلاڑی فٹ ہیں