اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد قومی ٹیم کی رات گئے وطن واپسی

datetime 27  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی / لاہور(نیو زڈیسک) آئی سی سی عالمی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شکست فاش کھانے والی قومی ٹیم کے کھلاڑی رات گئے مختلف پروازوں سے دبئی کے راستے واپس وطن پہنچ گئے۔ قومی ٹیم کے 6 کرکٹرز محمد حفیظ، احمد شہزاد، عمر اکمل، محمد عامر، وہاب ریاض اور شعیب ملک ہیڈ کوچ وقار یونس اور منیجر خاب عالم کے ہمراہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو وہاں موجود لوگوں نے شیم شیم کے نعرے لگا کر ان کا استقبال کیا۔ قومی ٹیم کے کھلاڑی پی سی بی کی بس کے ذریعے نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچے جہاں سے وہ اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے۔ سرفراز احمد، انور علی، شرجیل خان اور خالد لطیف کراچی پہنچے تو وہاں پر کسی نے بھی ان سے کوئی بات تک نہ کی اور نہ ہی ان کے ساتھ کوئی تصویر بنوانا پسند کی۔ چاروں کھلاڑی خاموشی سے اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے۔ قومی ٹیم کے 2 کرکٹرز عماد وسیم اور محمد نواز راولپنڈی کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے اور پھر اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے۔ رات کی تاریکی میں گھروں کو لوٹنے والے کرکٹرز کو دن کے اجالے میں دلبرداشتہ شائقین کی جانب سے شدید ردعمل کا سامنا رہے گا۔ کپتان شاہد خان آفریدی نے دبئی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس سے قبل بھی ناکامی کا سامنا کرتے رہے ہیں، اپنے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ بڑوں سے مشاورت کے بعد ہی کروں گا۔ سخت تنقید کا نشانہ بننے والے ہیڈ کوچ وقار یونس لاہور میں بورڈ کے اعلیٰ حکام سے صلاح و مشورہ کرکے اہم فیصلہ کرسکتے ہیں۔ ٹیم کے کچھ کھلاڑی کراچی اور کچھ لاہور اتریں گے۔ مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق پرواز اڑان کے کچھ دیر بعد ہچکولے بھی کھانے لگی جس کی وجہ سے تمام مسافر اور کھلاڑی استغفار کرتے رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…