جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

پاک بھارت سیریزنیوٹرل مقام پرنہیں ہوسکتی، سابق سربراہ بی سی سی آئی

datetime 26  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موہالی(نیوز ڈیسک) سابق بی سی سی آئی صدر آئی ایس بندرا کا کہنا ہے کہ پاک بھارت دوطرفہ کرکٹ بہت ضروری لیکن اس کے لیے پاکستان کو اپنے حالات بہتر کرنے ہونگے، مقابلے کسی نیوٹرل مقام پر نہیں کھیلے جا سکتے۔آئی ایس بندرا اس وقت پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور موہالی اسٹیڈیم ان سے منسوب ہے۔ بی بی سی کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پاک بھارت سیریز نہ ہونے کی وجہ سیاسی نہیں بلکہ بی سی سی آئی کی اندرونی سیاست ہے، اس کا زی ٹی وی سے مقدمہ چل رہا ہے جس کا کنٹریکٹ ختم کردیا تھا۔آئی ایس بندرا نے کہا کہ پڑوسی ممالک میں میچز کرکٹ کے لیے بہت ضروری ہیں کیونکہ یہ ایشز سے بھی بڑی سیریز ہے، البتہ پاکستان سے دوطرفہ سیریز اسی وقت ہوگی جب وہاں کے حالات ٹھیک ہوں گے اور آئی سی سی تمام ٹیموں کو بھیجنے کی منظوری دے گی۔انھوں نے کہا کہ دوطرفہ سیریز کا مطلب یہ نہیں کہ آپ شارجہ میں جاکر کھیل لیں، اس میں پاکستانی ٹیم کو بھارت آنا اور بھارت کو وہاں جانا ہوگا۔آئی ایس بندرا نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کیساتھ مل کر 2 عالمی کپ کی میزبانی کی اور مجھے اس بات پر بہت افسوس ہوا جب سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان کو 2011 ورلڈکپ کی مشترکہ میزبانی سے الگ کردیا گیا تھا۔انھوں نے کہا کہ اگرچہ زمبابوے کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا لیکن آئی سی سی نے اپنے میچ آفیشلز کی سیکیورٹی ضمانت نہ لیتے ہوئے انھیں وہاں نہیں بھیجا تھا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…