جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو ہاتھ سے پکڑ کر باہر کر دیا

datetime 26  مارچ‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان ہو یاپاکستان کا پرانا حصہ بنگلہ دیش ، دونوں نے ہی شاید نہ جیتنے کی قسم کھائی ہوئی ہے ۔ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق ورلڈ ٹی 20 کے سپر 10 مرحلے کے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو75 سے شکست دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق کولکتہ کے ایڈن گارڈ ن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں8وکٹوں کے نقصان پر 145رنز بنا ئے۔ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 16ویں اوور میں 70رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔بنگلہ دیش کی جانب سے شووگتا نے16،صابر رحمان نے 12،محمد میتھن نے 11اورصومیا سرکار نے 6رنز سکور کیے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ایلیٹ اور سودھی نے 3،3جبکہ میکلم ،سیٹنر اور میکگلن نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ہینری نکولس نے 7، کین ولیم سن نے 42، کولن منرو نے 35، راس ٹیلر نے 28، گرانٹ ایلیٹ نے 9، لوک رونکی نے 9، مچل سینٹنر نے 3 اور میکلانیگھن نے 6 رنز بنائے جبکہ کورے اینڈرسن اور نیتھن میکالم کوئی سکور بنائے بغیر آوٹ ہوئے۔بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحیم نے عمدہ با?لنگ کا مظاہرہ کیا اور اپنے 4 اوورز میں 22 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ الامین حسین نے 2 اور مشرفی مرتضیٰ نے ایک وکٹ حاصل کی۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…