لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم میں گروپ بندیوں کی خبریں عام ہیں اور کئی کھلاڑی کپتان بننے کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں اور شایداسی وجہ سے ٹیم کا بیڑہ غرق ہوچکاہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ٹیم میں گروپ بندیوں کی وجہ سے اعلیٰ حکومتی شخصیت نے تحقیقات کا حکم دیدیاہے کہ یہ معاملہ کب اور کیوں شروع ہوا؟ جب ذکاء4 اشرف اور نجم سیٹھی کے درمیان پی سی بی کی چیئرمین شپ کیلئے چپقلش چل رہی تھی تو نجم سیٹھی نے ہمدردیاں سمیٹنے کے لیے ٹیم کے تقریباً ہر کھلاڑی سے الگ الگ ملاقات کی اور چار کھلاڑیوں کو کپتان کا لالچ دیااور سبز باغ دکھائے۔ نجم سیٹھی نے شاہدخان آفریدی ، عمراکمل ، احمد شہزاد اور شعیب ملک سے ملاقاتوں میں ہر ایک کو کہاکہ آپ فکر نہ کریں ، مجھے آجانے دیں ، آپ کو ہی کپتان بناؤں گا ، اسی وقت سے چاروں کھلاڑی اپنے تئیں کپتان بنے پھرتے ہیں اور ایک دوسرے کو ماننے کیلئے تیار نہیں۔