ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

افغان کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان فول پروف سکیورٹی سے مشروط

datetime 25  مارچ‬‮  2016 |

لاہور (نیوز ڈیسک) آئندہ ماہ ایک مرتبہ پھر پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ مقابلوں کے انعقاد کا امکان روشن ہو گیا ہے۔افغانستان کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان وفاقی حکومت ، پنجاب اور سندھ کی صوبائی حکومتوں کی طرف سے فول پروف سکیورٹی اور کلئیرنس سے مشروط ہے۔ذرائع کے مطابق اپریل کے وسط میں افغانستان کرکٹ ٹیم چار ایک روزہ اور دو چار روزہ میچوں کی سیریز کے لئے پاکستان کا دورہ کرنے پر رضامند ہو گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور افغانستان کرکٹ بورڈ کے مابین اس حوالے سے معاملات طے پا گئے ہیں۔افغانستان کرکٹ ٹیم چار روزہ میچ پاکستان اے ٹیم کے خلاف کھیلے گی جبکہ ایک روزہ میچوں میں وہ قومی کرکٹ ٹیم کا مقابلہ کرے گی۔ میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم اور کراچی کے کرکٹ گراونڈ میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سکیورٹی اور دیگر ضروری انتظامات کے لیے وفاقی اور دونوں صوبائی حکومتوں سے اجازت کے لیے باضابطہ تحریری طور پر اجازت مانگ لی ہے۔2015 میں زمبابوے کے دورہ پاکستان کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی غیر ملکی ٹیم انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔ 2009 میں قذافی سٹیڈیم کے قریب سری لنکن ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کے مقابلوں کا سلسلہ منقطع ہو گیا تھا گذشتہ برس زمبابوے کی ٹیم کی پاکستان آمد سے قذافی سٹیڈیم کی رونقیں بحال ہوئیں اور اب افغانستان کرکٹ ٹیم کی مجوزہ دورے سے یہ سلسلہ آگے بڑھ رہا ہے۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں قیام کے دوران بہترین سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی تمام میچز کا انعقاد پرامن طریقے سے ہوا تھا۔ افغانستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی کے ایسوسی ایٹ ممالک کی سطح پر مقابلوں میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کر رہی ہے پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق افغان ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ ورلڈ 20 ، 20 میں بھی افغانستان کرکٹ ٹیم نے مثبت کرکٹ کھیل کر ماہرین کرکٹ کی توجہ حاصل کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…