جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

ٹی20 ورلڈکپ ،ویسٹ انڈیز جنوبی افریقہ کو3 وکٹوں سے شکست دیکرسیمی فائنل میں پہنچ گیا

datetime 25  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ناگپور(این این آئی)آئی سی سی ورلڈٹی20ورلڈکپ کے سپرٹین مرحلے میں ویسٹ انڈیز جنوبی افریقہ کو3 وکٹوںسے شکست دیکرسیمی فائنل میں پہنچ گیا،ویسٹ انڈین ٹیم نے123رنزکاہدف 19.4اوورزمیں7وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا،مارلن سیموئیلزکو44رنزکی اننگز کھیلنے پرمین آف دی میچ قراردیاگیا،ویسٹ انڈیز کی نپی تلی باﺅلنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ بیس اوورزمیں8وکٹوں کے نقصان پر122رنزبناسکی،کوئنٹین ڈی کاک کے47رنزٹیم کو شکست سے نہ بچاسکے۔جمعہ کو کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا جنوبی افریقہ نے مقررہ بیس اوورزمیں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر122رنزبنائے۔جنوبی افریقہ کو پہلے ہی اوور میں ایک بڑا نقصان اٹھانا پڑا جب آملہ رن آو ¿ٹ ہو گئے۔ فاف ڈوپلیسی میدان میں آئے۔ رسل کی گیند پر سلیمن بین نے ایک مشکل کیچ پکڑ کر جنوبی افریقہ کے کپتان کو پویلین کی راہ دکھادی۔ اس کے بعدجنوبی افریقہ کی تیسری وکٹ پرجلدی گرگئی جب بدری نے روسو آئے کوکیچ آﺅٹ کرادیا بیس رنز پرجنوبی افریقہ کی تین وکٹیں گرگئیںآٹھویں اوور میں ڈی ویلیئرز کو ڈوین براوو نے بولڈ کر دیا۔ نویں اوور میں جنوبی افریقہ کو ڈیوڈ ملر کی صورت میں ایک اور نقصان اٹھانا پڑا جب گیل نے انھیں بولڈ کر دیا۔بارہ اوور کے ختم ہونے پرچھ رنز کی اوسط سے جنوبی افریقہ نے 74 رنز بنائے تھے۔آندرے رسل نے ڈی کاک کو سولہویں اوور میں بولڈ کر دیا۔ ڈی کاک تین رنز کی کمی سے نصف سنچری مکمل نہ کرسکے۔اٹھارہویں اوور میں ڈیوڈ وائز اونچا شاٹ لگانے کی کوشش میں کیچ آو ¿ٹ ہو گئے۔ آخری اوورمیں فسینگورن آﺅٹ ہوگئے کرس مورس16رنزبناکرناٹ آﺅٹ رہے۔ویسٹ انڈیز کی طرف سے رسل، کرس گیل اوربراﺅ نے دو،دووکٹیں حاصل کیں۔123 رنزکے ہدف کے تعاقب کیلئے ویسٹ انڈیز کا آغاز اچھا نہ تھا پہلے ہی اوور میں کرس گیل بولڈ ہو گئے۔32کے مجموعی سکورپرآندرے فلیچر11رنزبناکررن آﺅٹ ہوگئے۔دوابتدائی وکٹیں گرنے کے بعدجونسن چارلس اورمارلن سیموئیلزنے محتاط کھیلناشروع کیا اور32رنزکے اضافے کے بعد چارلس66 کے مجموعی سکورپر32رنزبناکر آﺅٹ ہوئے ۔براﺅ صرف آٹھ رنزبناسکے رسل بھی زیادہ دیروکٹ پرنہ ٹھہرسکے اورصرف چاررنزبناکر عمران طاہرکی گیندپرکیچ آﺅٹ ہوگئے۔عمران طاہرنے اگلی گیندپرسیمی کوبھی بولڈکردیا مسلسل دووکٹیں گرنے کے بعد ویسٹ انڈیز کے بلے بازدباﺅ میں آگئے انیسویں اوورزمیں سیموئیلز مورس کو دوچوکے مارنے کے بعدکیچ آﺅٹ ہوگئے سیموئیلزنے 44گیندوں پر43رنزکی اننگ کھیلی ۔ویسٹ انڈیز کو آخری اوورمیں9رنزدرکارتھے پہلی گیند پرکوئی رن نہ بنادوسری گیندپربریتھویٹ نے زوردارچھکالگاکرہدف آسان بنادیا اگلی دوگیندوں پرویسٹ انڈیز نے ہدف حاصل کرکے 19.4اوورزمیں تین وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اورسیمی فائنل میں پہنچ گئی۔جنوبی افریقہ کی طرف سے عمران طاہر نے دو،ربادا، وائز،فسینگواورمورس نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔مارلن سیموئیلز کو44رنزکی اننگز کھیلنے پرمین آف دی میچ کاایوارڈدیاگیا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…