جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

اگلے 4 سے 5 دنوں میں اپنے کیرئیر کے بارے میں فیصلہ کروں گا ، شاہد آفریدی

datetime 25  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موہالی(نیوز ڈیسک )قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہاہے کہ اگلے 4 سے 5 دنوں میں اپنے کیرئیر کے بارے میں فیصلہ کروں گا۔ آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد بات کرتے ہوئے قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی نے کہاکہ میں اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کرپارہا ہوں، بطور کھلاڑی میں ابھی بھی فٹ ہوں لہذا پاکستان جاکر 4 سے 5 دنوں میں اپنے سینئرز سے مشورہ کرنے کے بعد کوئی فیصلہ کروں گا لیکن بطور کپتان کھیلنا بہت مشکل ہے، اگر میرا جانا ملک کیلیے بہتر ہے تو استعفیٰ دے دوں گا۔انہوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بھارت میں کرکٹ کو بہت انجوائے کیا اور بھارتی شائقین سمیت پاکستان اور کشمیر سے آنے والے تمام تماشائیوں کا بہت شکرگزار ہوں۔ کشمیری عوام کے شکریہ والے بیان سے متعلق آفریدی کا کہنا تھا کہ میرا وہ بیان سمجھدار لوگوں کیلئے تھا۔وسیم اکرم کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ کو بہتر کرنے کیلئے کراچی سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں کرکٹ اکیڈمیز ہونی چاہیے۔ انہوں نے اپنے تمام کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محمد عامر بہت اچھا کرکٹر ہے وہ وسیم اکرم جیسا بولربن سکتا ہے اگر اپنی کارکردگی برقرار رکھے جب کہ بھارت کے پاس ویرات کوہلی کی صورت میں دوسرا ٹنڈولگر موجود ہے۔شاہد آفریدی کے مستقبل کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ کپتانی چھوڑ کر بطور کھلاڑی ٹیم کا حصہ رہیں گے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…