موہالی (نیوزڈیسک )سابق قومی کپتان زمیز راجہ نے کہا ہے کہ قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم میں سے 6،7کھلاڑیوں کو باہر نکالنا ہوگا ،احمد شہزاد احمقانہ شاٹ کھیل کر آﺅٹ ہوئے۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی ٹونٹی کے 4میں سے 3میچوں میں شکست کے بعد سابق کپتان اور کمنٹیٹر رمیز راجہ قومی ٹیم پر برس پڑے ۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کھلاڑی کھیلنے کی بجائے سیاست کر رہے ہیں ،مستقبل میں بہتر پر فارمنس کےلئے 7کھلاڑیوں کو تو باہر نکالنا ہوگا.انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ بہتربنانے کےلئے ایسے لوگوں پر مشتمل خودمختارکمیٹی بنائی جائے جوکرکٹ کو سمجھتے ہوں کیونکہ جب تک سسٹم ٹھیک نہیں ہو گا تب تک کوئی کچھ نہیں کر سکتا۔