لاہور (نیوز ڈیسک)وقار یونس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ ٹی 20 کے بعد کوچنگ چھوڑ دونونگا ،تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور کپتان شاہد آفریدی نے بورڈ سے پہلے ہی اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کےد رمیان ہونیوالی میٹنگ میں آفریدی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف کیرئیر کا آخر ی میچ کھیلیں گے۔ دوسری جانب وقا ر یونس نے بھی کوچنگ چھوڑ نے کا عندیہ دیا ہے۔ میٹنگ کے دوران ہیڈ کوچ عمر اکمل کا نام لیے بغیر کہا کہ جن لوگوں نے اوپر کھیلنے کی سفارش کی تھی وہ اپنے گریبان میں جھانکیں۔ وقا ریونس نے فاسٹ بالر محمدعامر کو کہا کیا تم میں صرف دومیچوں جتنا دم تھا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف وکٹ نہیں لے سکے۔ اسپورٹس جرنالسٹ یحیٰ حسینی کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ وقار یونس اور کپتان آفریدی نے بورڈ کی جانب فارغ ہونے سے قبل ہی اپنے پنے عہدے چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد بورڈ کے ذرائع سے خبریں ا?رہی تھیں۔ کہ وقار یونس اور شاہد آفریدی کو دوسرا موقع نہیں دیا جائیگا۔