جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے پاکستان اگر مگر کے چکر میں

datetime 25  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موہالی(نیوز ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان انتہائی اہم میچ آج کھیلا جائے گا اور قومی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید لگانی ہے تو لازماً کینگروز کو ہرانا ہوگا لیکن اس کے باوجود اگر مگر کی صورت برقرار رہے گی۔ موہالی کے پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق میچ سہہ پہر ڈھائی بجے شروع ہوگا اور کینگروز کے خلاف آج ہونے والے میچ میں ٹیم میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کئے جانے کا امکان ہے البتہ محمد حفیظ کی شمولیت ان کی فٹنس سے مشروط ہوگی۔ موہالی میں آج درجہ حرارت 21 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے اور بارش کی بھی کوئی پیشگوئی نہیں جب کہ پچ کو بیٹنگ اور بولنگ دونوں کے لئے ہی سازگار قراردیا جارہا ہے۔ قومی ٹیم کو اگر سیمی فائنل کھیلنے کی امید رکھنی ہے تو آسٹریلیا کو لازماً شکست دینا ہوگی لیکن صرف شکست سے ہی کام نہیں بنے گا کیوں کہ بھارت ایونٹ میں اپنے 2 میچز پہلے ہی جیت چکا ہے اگر بھارت نے آسٹریلیا کو اپنے آخری میچ میں شکست دے دی تو بھارت سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرجائے گا جب کہ بھارت کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست اور گرین شرٹس کی آج کے میچ میں کامیابی اسے سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل کرسکتی ہے۔ ایک اور صورت یہ ہوسکتی ہے کہ اگر آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے دی تو اسے بھی 4 پوائنٹس حاصل ہوجائیں گے اور اگر پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دی تو گرین شرٹس کے پاس بھی 4 ہی پوائنٹس ہوں گے لیکن گرین شرٹس کا رن ریٹ بہتر ہونے کی وجہ سے قومی ٹیم کے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات روشن ہوں گے۔ گروپ ٹو میں شامل نیوزی لینڈ 6 پوائنٹس حاصل کرکے پہلے ہی سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکا ہے اور اب اس گروپ سے ایک اور ٹیم سیمی فائنل کھیلے گی جس کا فیصلہ بھارت، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچز میں کامیابی کرے گی۔ بھارت اپنے تین میچ میں 2 میں کامیابی حاصل کرکے 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے لیکن اس کا رن ریٹ پاکستانی ٹیم کے مقابلے میں بہتر نہیں جب کہ قومی ٹیم ایونٹ میں اب تک ایک ہی میچ جیت سکی لیکن بہتر رن ریٹ کی وجہ سے وہ تیسرے نمبر پر ہے جب کہ آسٹریلوی ٹیم بھی 2 میں سے ایک ہی میچ جیت سکی ہے لیکن اسے کم رن ریٹ کے باعث چوتھا نمبر ہی مل سکا۔ ایونٹ سے باہر ہونے والی بنگلادیشی ٹیم اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی اور کل اس نے سیمی فائنل کی امید لگانے کے لئے بھارت کو ہرانے کا سنہری موقع بھی گنوا دیا جس میں اسے صرف ایک رنز سے شکست ہوئی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…