موہالی (نیوز ڈیسک) محمد حفیظ گھٹنے کی پرانی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹروں نے انہیں گھٹنے سے پانی نکوالنے کا مشورہ دیا ہے۔ امکان ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شرکت کریں گے۔ اس سے قبل وہ ایشیا کپ میں اسی قسم کی تکلیف میں مبتلا تھے تاہم انہوں نے آرام کے بجائے میچوں میں شرکت کو ترجیح دی۔