بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

راشد لطیف پاکستان کرکٹ کی تباہی کی ایک ایک وجہ سامنے لے آئے،کیا آپ بھی اتفاق کرتے ہیں؟ جانیئے

datetime 24  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)راشد لطیف پاکستان کرکٹ کی تباہی کی ایک ایک وجہ سامنے لے آئے،سابق ٹیسٹ کپتان و سابق چیف سلیکٹر راشد لطیف کہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ کی تباہی کا آغاز مصباح الحق کو قیادت سے ہٹاتے ہی شروع ہوگیا تھا، پی سی بی کے ذمے داران کی پے درپے غلطیوں کی وجہ سے آجقومی ٹیم مشکلات کا شکار ہے، وقاریونس کو کوچ بنانا سب سے بڑی غلطی تھی، شک سے بالاتر کسی نوجوان کھلاڑی کو کپتان بنایا جائے۔اپنے ایک انٹر ویو میں راشد لطیف کا کہنا تھا کہ بورڈ مستقبل میں بہتری کے لیے پلیئرزکانفرنس طلب کرکے آرا وتجاویز کوتحریری شکل دیکران پر عملدر آمد ممکن بنائے، پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہار کی وجوہات ابھی کی نہیں ہیں بلکہ جس دن سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کو کپتانی سے ہٹوا کر محمد حفیظ کو باگ ڈور سونپی تھی اس دن ہی سے پاکستان کرکٹ کی تباہی شروع ہوگئی تھی۔راشد لطیف نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد مشکل حالات میں مصباح الحق نے قیادت سنبھال کر کامیابی کے سفر کا ا آغازکیا۔ جب بورڈ کے کہنے پر مصباح نے حفیظ کے لیے جگہ چھوڑی تو اس وقت بورڈ نے سوچا کہ اب قومی ٹیم اچھی کارکردگی دکھا نے میں کامیاب رہے گی لیکن اسے بری طرح ناکامی کا سامنا رہا قلیل عرصے میں 4 کپتان تبدیل ہوئے جن میں یونس خان، سلمان بٹ، مصباح اور محمد حفیظ شامل تھے جب کہ2011 میں شاہد آفریدی کو ون ڈے ٹیم کا کپتان نامزدکردیا گیا، یہ سب بورڈ کے چیئرمین اور اس وقت کے عہدے داروں کی غلطیاں تھیں اور اس کے اثرات اب اس ایشیا کپ میں بھی سامنے آگئے۔راشد لطیف نے مزید کہا کہ وقار یونس ، گرانٹ فلاور اور مشتاق احمد کو کوچنگ کی ذمے داریاں دینا بورڈ کی بہت بڑی حماقت تھی اور ساتھ ساتھ اظہر علی کو ون دے کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانا جلتی پر تیل کے مترادف رہا،ایک سال پہلے ہی چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے شاہد آفریدی کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے کپتان مقرر کر دیا اور آج ہم ہارنے کی وجوہات ڈھونڈھ رہے ہیں آج ایشیائی کپ میں ہارنے کی وجہ معلوم کررہے ہیں توہمیں دیکھنا ہو گاکہ بورڈ نے پچھلے تین سالوں میں کہاں کہاں غلطیاں کیں اور اس وقت کون کون بورڈ کو چلا رہا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…