بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا،میچ کب شروع ہوگا؟میدان میں اترنے والے گیارہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے

datetime 24  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موہالی (نیوزڈیسک)ورلڈ ٹی 20 کپ میں قومی کرکٹ ٹیم گروپ کے آخری میچ جمعہ کو آسٹریلیا کے خلاف آئی ایس بندرا سٹیڈیم، موہالی میںپنجہ آزمائی کریگی ¾پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کی اپنی امیدیں برقرار رکھنے کے لئے بڑے مارجن سے جیت کی اشد ضرورت ہے۔میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے شروع ہوگا جیتنے کی صورت میں پاکستانی ٹیم سیمی کی دوڑ میں شامل ہونے کا امکان ہے تاہم شکست کی صورت میں قومی ٹیم ورلڈ ٹی 20 سے باہر ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پہلا میچ بنگلہ دیش کے خلاف جیتا تھا جس کے بعد پاکستانی ٹیم کو رویتی حریف بھارت اور نیوزی لینڈ نے شکست دی تھی ۔ادھر دوسرے میچ میں گروپ ون کی ٹیمیں جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز ناگپور میں مدمقابل ہوں گی۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 30 مارچ کو فیروز شاہ کوٹلہ، نئی دہلی میں کھیلا جائیگا۔ دوسرا سیمی فائنل میچ 31 مارچ کو واینکھیڈے سٹیڈیم، ممبئی میں کھیلا جائیگا جبکہ فائنل میچ 3 اپریل کو ایڈن گارڈن، کولکتہ میں کھیلا جائیگا،معروف کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی جانب سے میدان میں اترنے والے متوقع گیارہ کھلاڑی مندرجہ ذیل ہونگے۔ شرجیل خان، احمد شہزاد، خالد لطیف،عمر اکمل، شعیب ملک، سرفراز احمد، شاہد آفریدی،عماد وسیم، وہاب ریاض،محمد سمیع، محمد عامر۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…