اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے 2 راستے

datetime 24  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موہالی(نیوزڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان انتہائی اہم میچ کل کھیلا جائے گا اور قومی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید لگانی ہے تو لازماً کینگروز کو ہرانا ہوگا لیکن اس کے باوجود اگر مگر کی صورت برقرار رہے گی۔موہالی کے پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن گراو¿نڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق میچ سہہ پہر ڈھائی بجے شروع ہوگا اور کینگروز کے خلاف کل ہونے والے میچ میں ٹیم میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کئے جانے کا امکان ہے البتہ محمد حفیظ کی شمولیت ان کی فٹنس سے مشروط ہوگی۔ موہالی میں کل درجہ حرارت 21 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے اور بارش کی بھی کوئی پیشگوئی نہیں جب کہ پچ کو بیٹنگ اور بولنگ دونوں کے لئے ہی سازگار قراردیا جارہا ہے۔قومی ٹیم کو اگر سیمی فائنل کھیلنے کی امید رکھنی ہے تو آسٹریلیا کو لازماً شکست دینا ہوگی لیکن صرف شکست سے ہی کام نہیں بنے گا کیوں کہ بھارت ایونٹ میں اپنے 2 میچز پہلے ہی جیت چکا ہے اگر بھارت نے آسٹریلیا کو اپنے آخری میچ میں شکست دے دی تو بھارت سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرجائے گا جب کہ بھارت کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست اور گرین شرٹس کی کل کے میچ میں کامیابی اسے سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل کرسکتی ہے۔ایک اور صورت یہ ہوسکتی ہے کہ اگر آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے دی تو اسے بھی 4 پوائنٹس حاصل ہوجائیں گے اور اگر پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دی تو گرین شرٹس کے پاس بھی 4 ہی پوائنٹس ہوں گے لیکن گرین شرٹس کا رن ریٹ بہتر ہونے کی وجہ سے قومی ٹیم کے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات روشن ہوں گے۔گروپ ٹو میں شامل نیوزی لینڈ 6 پوائنٹس حاصل کرکے پہلے ہی سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکا ہے اور اب اس گروپ سے ایک اور ٹیم سیمی فائنل کھیلے گی جس کا فیصلہ بھارت، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچز میں کامیابی کرے گی۔ بھارت اپنے تین میچ میں 2 میں کامیابی حاصل کرکے 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے لیکن اس کا رن ریٹ پاکستانی ٹیم کے مقابلے میں بہتر نہیں جب کہ قومی ٹیم ایونٹ میں اب تک ایک ہی میچ جیت سکی لیکن بہتر رن ریٹ کی وجہ سے وہ تیسرے نمبر پر ہے جب کہ آسٹریلوی ٹیم بھی 2 میں سے ایک ہی میچ جیت سکی ہے لیکن اسے کم رن ریٹ کے باعث چوتھا نمبر ہی مل سکا۔ ایونٹ سے باہر ہونے والی بنگلادیشی ٹیم اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی اور کل اس نے سیمی فائنل کی امید لگانے کے لئے بھارت کو ہرانے کا سنہری موقع بھی گنوا دیا جس میں اسے صرف ایک رنز سے شکست ہوئی۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…