موہالی (نیوز ڈیسک) پاکستانی اوپنر احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ میں کلمہ پڑھ کر کہتا ہوں کہ میں نے پاکستان کو نیوزی لینڈ کا میچ جتوانے کے لئے پوری کوشش کی لیکن قسمت کو کچھ اور منظور تھا۔ جب ہم پاکستان کے لئے کھیلتے ہیں تو بحیثیت ٹیم کھیلتے ہیں۔ جیت کا کریڈٹ سب کو جاتا ہے اور ہار کی ذمے داری بھی سب پر عائد ہوتی ہے۔ گیارہ رنز کے بیٹنگ اوسط میں کوشش ضرور کی لیکن بدقسمتی سے کامیابی نہ مل سکی۔کپتان شاہد آفریدی میرے بڑے بھائیوں کی طرح ہیں۔ ٹیم میں گروپنگ کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ پٹھان ہوں اور ملک میری ماں کی طرح ہے۔غلط کام کا کبھی تصور نہیں کرسکتا۔ ایک موقع پر میں نے شرجیل نے میچ کو بنا دیا تھا۔شرجیل کے بعد خالد لطیف بھی آؤٹ ہوگئے۔اس موقع پر ٹیم انتظامیہ کی یہی ہدایت تھی کہ ایک سینئر کو وکٹ پر رکنا ہے۔