جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

شائقین اور ہوٹل میں مقیم مہمانوں کی جاسوسی کی خبروں کے بعد شائقین میں خوف وہراس پھیل گیا

datetime 24  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیو زڈیسک) ورلڈ ٹوئنٹی 20کے دوران کرکٹ شائقین اور ہوٹل میں مقیم مہمانوں کی جاسوسی کی خبروں کے بعد شائقین میں خوف وہراس پھیل گیا میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے بھارت میں جاری ورلڈ ٹوئنٹی 20 کو فکسنگ سے پاک رکھنے کیلئے سخت ترین اقدامات کیے ہیں نہ صرف کھلاڑیوں کی نگرانی کی جارہی ہے بلکہ ہوٹل میں مقیم مہمانوں اور ٹیموں کے اردگرد موجود شائقین پر بھی کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔ اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ رونی فلینگن کا کہنا ہے کہ جن ہوٹلوں میں کھلاڑی ٹھہرتے ہیں وہاں پر موجود دوسرے مہمانوں کی ہم ایک طرح سے جاسوسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے آفیشلز بھی انہی ہوٹلوں میں قیام کرتے اور ہر اس شخص پر نظر رکھتے ہیں جوکہ پلیئرز سے قریب ہونے کی کوشش میں ہو، میں سمجھتا ہوں کہ اب ہم اپنے کام میں زیادہ ماہر ہوچکے، ہم نے اپنے وسائل میں اضافہ کرلیا ہے، اب ان لوگوں کو بھی پہچاننے لگے ہیں جوکہ اپنے مکروہ مقاصد کیلیے کھیل کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ فلینگن نے کہا کہ ہم اب گراؤنڈ میں بھی اپنی آنکھیں کھلی رکھتے ہیں، خاص طور پر ان لوگوں پر نظرہوتی ہے جوکہ میچ کے دوران اپنے موبائل فون استعمال کررہے ہوتے ہیں اس بیان کے بعد شائقین کرکٹ میں خوف وہراس پھیل گیا



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…