جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛ بھارت نے سنسنی خیز مقابلے میں بنگلا دیش کو ایک رنز سے شکست دیدی

datetime 24  مارچ‬‮  2016 |

بنگلور(نیوزڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے میں بنگلا دیش کو ایک رنز سے شکست دیدی۔بھارتی شہر بنگلور میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز اسکور کیے جس کے جواب میں محمد متھن اور تمیم اقبال نے اننگز کا آغاز کیا، متھن صرف ایک رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے۔ تمیم نے شبیر الرحمان کے ساتھ ملر دوسری وکٹ کیلیے 44 رنز کی شراکت داری قائم کی، تمیم 35 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ شبیر الرحمان نے 26 رنز بنائے۔ شکیب الحسن نے بھی 22 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ کپتان مشرفی مرتضیٰ 6 رنز ہی بناسکے۔ سومیا سرکار اور محمد اللہ نے چھٹی وکٹ کیلیے 31 رنز کی شراکت داری قائم کی، سومیا 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بنگلا دیش کو آخری اوور میں مشفق الرحیم اور محمد اللہ کی وکٹ پر موجودگی میں 11 رنز درکار تھے، مشفق نے دوسری اور تیسری گیند پر چوکا مارکر جیت کی راہ ہموار کردی لیکن پانڈیا نے چوتھی اور پانچویں گیند پر دونوں کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے میچ اور سنسنی خیز بنادیا،انڈیا کی جانب سے ایشون، پانڈیا اور جڈیجا نے 2،2 جب کہ رائنا اور اشیش نہرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل بنگلادیش کے کپتان مشفق الرحیم نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی، بھارتی کھلاڑیوں نے اننگز کا آغاز انتہائی محتاط انداز میں کیا اور 10 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 59 رنز بنائے، روہت شرما اور شیکھر دھون نے ٹیم کو 42 رنز کا آغا زفراہم کیا اور وہ بالترتیب 18 اور 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ویرات کوہلی اور سریش رائنا نے تیسری وکٹ کیلیے 50 رنز کی شراکت داری قائم کی، ویرات 24 اور رائنا 30 رنز پر پویلین لوٹے جس کے بعد ہارک پانڈیا نے تیز کھیلنے کی کوشش کی لیکن وہ 7 گیندوں پر 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ یووراج سنگھ بھی صرف 3 رنز ہی بناسکے۔ جڈیجا نے دھونی کے ساتھ ملکر 20 رنز کی تیز شراکت قائم کی لیکن جڈیجا 12 رنز پر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان دھونی 13 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔بنگلا دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان اور الامین نے 2،2 جب کہ شکیب، محمد اللہ اور شوواگاتا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…