جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛ انگلینڈ نے افغانستان کو شکست دیدی

datetime 23  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی(نیوز ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ ‘‘ون’’ میں شامل انگلش ٹیم نے افغانستان کو 15 رنز سے شکست دے دی۔دہلی کے فیروز شاہ کوٹلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کو جیت کیلیے 143 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں افغانستان ہدف کے تعاقب میں 9 وکٹوں پر 127 رنز بناسکے۔ محمد شہزاد اور نور علی زردان نے اننگز کا آغاز کیا تو شہزاد ایک چوکا مار کر چلتے بنے، کپتان اصغر ستنگزئی بھی ایک ہی رنز بنا سکتے اور گلبدین نیب بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ نور علی نے راشد خان کے ہمراہ ملکر 22 رنز کی شراکت داری قائم کی، نور علی 17 رنز پر پویلین لوٹے جب کہ راشد 15 رنز بناسکے۔ دیگر کھلاڑیوں میں محمد نبی 12، سمیع اللہ شنواری 22، نجیب اللہ زردان 14 اور امیر حمزہ ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ شفیق اللہ نے آخری لمحات تک وکٹ پر موجود رہ کر فائٹ کی تاہم ٹیم کو جتوانے میں کامیاب نہیں ہوسکے وہ 20 گیندوں پر 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔اس سے قبل انگلش ٹیم کے کپتان این مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو شروع میں انگلش ٹیم کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم معین علی کی محتاط بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے۔ انگلش ٹیم نے بیٹنگ کا اغاز کیا تو اسے 16 کے مجموعی اسکور پر پہلے خسارے کا سامنا کرنا پڑا جب جیسن رائے 5 رنز بنانے کے بعد امیر حمزہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے اور میچ اس وقت دلچسپ صورت اختیار کرگیا جب کہ چھٹے اوور میں انگلش ٹیم کے مزید 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔محمد نبی کے اوور کی تیسری گیند پر جیمز ونز اور اگلی ہی گیند پر کپتان این مورگن بولڈ ہوگئے جس کے بعد اوور کی ا?خری گیند پر جوئے روٹ 12 رنز بنانے کے بعد رنزآؤٹ ہوگئے۔ انگلینڈ کا مجموعی اسکور 50 تک پہنچا تو جوز بٹلربھی 6 رنز بنانے کے بعد سمیع اللہ شنواری کا شکار بن گئے جب کہ بین اسٹوک 7 اور کرس جورڈن 15 رنز بناسکے۔ معین علی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر 41 اور ڈیوڈ ولے 17 گیندوں پر 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ افغانستان کی جانب سے محمد نبی اور راشد خان نے 2،2، امیر حمزہ اور سمیع اللہ شینواری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف بڑے ایونٹ میں 2 مرتبہ بڑے اپ سیٹ ہوچکے ہیں، 2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلش ٹیم کی مہم کا خاتمہ اس وقت ہوا تھا جب نیدرلینڈز جیسی ناتجربہ کار ٹیم نے 45 رنز سے اسے شکست دی اور گذشتہ برس ون ڈے ورلڈ کپ میں بنگلا دیش نے اسے ایونٹ سے باہر کردیا تھا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…