لاہور(نیوزڈیسک)محمد حفیظ کی ”انجری“ کا ”راز “سامنے آگیا،نجی ٹی وی کے سینئر اینکر پرسن کاشف عباسی نے اپنے پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ35سالہ محمد حفیظ نے نیوزی لینڈ کیخلاف میچ محض اس لیے نہیں کھیلا کیوں کہ بھارت کے خلاف میچ میں انہیں نچلے نمبروں پر بلے بازی کرنے کا موقع ملا تھا۔ دوسری جانب لیجنڈری لیگ سپنر عبدالقادر نے بھی پی سی بی سے مطالبہ کیا کہ وہ محمد حفیظ کی انجری کے حوالے سے تحقیقات کرے۔ یہاں یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق محمد حفیظ ہیمسٹرنگ انجری کے باعث مذکورہ میچ میں شریک نہیں ہوئے تھے۔