جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر کے ماضی سے کوئی فرق نہیں پڑتا ،ڈیوڈ وارنر

datetime 23  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کلکتہ (نیوز ڈیسک) آسٹریلیوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کا کہنا ہے کہ پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر ان کے لیے دیگر باؤلرز کی طرح ہیں ،انہیں ان کے ماضی سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ محمد عامر ان کے لیے دیگر باؤلرز کی طرح ہی ہیں اور وہ یا دیگر آسٹریلوی کھلاڑی میدان میں عامر کو انکے ماضی کی غلطیاں یاد دلانے کی کوشش نہیں کریں گے ، پاکستانی کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی نے عامر کو انٹر نیشنل کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی ہے اور پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی انہیں قبو ل کر لیا ہے جس کے بعد اب اس پر بحث کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہ گئی ہے۔کینگرو اوپنر کا مزید کہنا تھا کہ 2010ء4 میں ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئے ورلڈ ٹی ٹونٹی کے سیمی فائنل میں عامر نے آسٹریلیوی اننگز کی پہلی یا دوسری گیند پر انہیں آؤٹ کیا تھا اور تب بھی وہ 150کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیندیں کرا رہے تھے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں جمعے کی رات موہالی کے میدان پر ہی ورلڈ ٹی ٹونٹی کے سیمی فائنل تک رسائی کی اپنی امیدیں برقرار رکھنے کے لیے آمنے سامنے آئیں گی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…