اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دھونی کی ’’سرکٹی‘‘ تصویر نے بھارتی ہیکرز کو غصہ دلا دیا

datetime 13  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)دھونی کی ’’سرکٹی‘‘ تصویر نے بھارتی ہیکرز کو غصہ دلا دیا، ایشیا کپ فائنل سے پہلے شائقین کرکٹ میں ایک تصویر سوشل میڈیا پر زیرگردش رہی، جس میں بنگلہ دیش کے اسٹار بولر تسکین نے دھونی کا کٹا ہوا سر اپنے ہاتھوں میں لیا ہوا تھا۔ بنانے والے کی مراد یہ تھی کے میدان میں بنگلہ دیشی ٹیم بھارت کا کچھ ایسا ہی عبرتنا ک حشر کریگی، تاہم فائنل میں فتح حاصل کرکے بلو شرٹس نے میزبان شائقین کے ارمان ٹھنڈے کردیے، اسکے ساتھ ہی بنگلہ دیشی حکومت کی کئی ویب سائٹس کو بھی بھارتی ہیکرز کی جانب سے ہیک کرلیا گیا جو بقول ان کے تصویر میں دھونی کا مذاق اڑانے کا بدلہ تھا، بی بی سی کے مطابق اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جنوبی ایشیا میں کرکٹ کے مداح اسے جنون کی حد تک پسند کرتے ہیں، بعض اوقات وہ اپنی حریف ٹیم کے لیے اشتہارات اور سوشل میڈیا تصاویرمیں حد سے گزر جاتے ہیں۔ بنگلہ دیش کے ایشیا کپ ٹی20 کے فائنل میں پہنچتے ہی میزبان شائقین زیادہ جوش وخروش کا مظاہرہ کرنے لگے ، امکانات تو اس بات کے ہی زیادہ تھے کہ بھارت ، بنگلہ دیش کو ہرادے گا،میزبان کپتان مشرفی مرتضیٰ نے بھی حریف ٹیم کوہی فیورٹ قرار دیا تھا، تاہم بنگلہ دیشی ٹیم کی حالیہ دنوں میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کرنے کے باعث شائقین کو بازی کے پلٹنے کی امید تھی، بنگالی فاسٹ بولر تسکین احمد اور بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے کٹے سر کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ پھیل گئی، بعض لوگوں نے اسے جنگ سے پہلے کی گرما گرمی کے طور پر دیکھا تو کئی افراد نے اس فعل کی مذمت بھی کی۔
بھارتی مداح شاید فائنل جیتنے کے ہی انتظار میں بیٹھے تھے کیونکہ وہ کسی بھی طرح بنگلہ دیشی تصویر کو معاف کرنے کے لیے تیار نہ تھے، بعض بھارتی ہیکرز نے مذکورہ تصویر سے مقابلے کیلیے بنگلہ دیشی خالی ٹرافی والی الماری کی تصویر پوسٹ کردی،میچ کے بعد کیرالہ سائبر واریئرز کے نام سے ہیکرز کے گروپ نے ایک درجن سے زیادہ بنگلہ دیشی ویب سائٹس پر اپنا قبضہ جما لیا جبکہ انھوں نے چند حکومتی ویب سائٹیں بھی ہیک کرلیں، ہیکرز نے ان ویب سائٹ پر بھارتی جیت کے نغمے لکھ دیے اور اس طرح کے پیغامات کہ تمہاری کرکٹ ٹیم تو کچھ بھی نہیں ہے، نامعلوم ہیکرز نے کہا کہ بنگلہ دیشیوں نے اس جنگ کی ابتدا کی تھی اور ہم نے اسے منطقی انجام تک پہنچا دیا۔ دھونی کی تصویر کو فوٹوشاپ کرنے میں حد سے زیادہ ہتک کا عنصر شامل تھا،اس رویے نے ہمیں مجبور کیا کہ ہم بھی کرارا جواب دیں، انھوں نے مزید کہا کہ کسی سائٹ کی شکل کو مسخ کرنا قانونی طور پر جرم ہے لیکن ہم نے بدلہ لینے کے لیے ایسا کیا، بنگلہ دیشی ہیکروں نے اس طرح کی حرکت کرکٹ کے نام پر کی تو ہم بھارتی ہیکرز ایسا نہیں کر سکتے کیا؟ واضح رہے کہ اس طرح کا واقعہ پہلی بار نہیں ہوا، بھارت کے روایتی حریف پاکستان کی بھی کئی سائٹ بھارتی ہیکرز کی جانب سے ہیک کی جا چکی ہیں۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…