کولکتہ(نیوز ڈیسک) کپتان ٹی 20 کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ہم ذہنی طورپرپرتیارتھے کہ بھارت میچ کھیلنے جائیں گے یہاں کھیل کرخوشی ہورہی ہے، بہت کم ممالک ایسے ہیں جہاں کھیلنے کا مزہ آتا ہے، بھارت بہت اچھا کھیل رہاہے مگر ایڈن گارڈن ہمارا فیورٹ گراؤنڈ ہے اور یہاں ہمارا ٹریک ریکارڈ بہت اچھا ہے۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کپتان ٹی 20 کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم ان دنوں بہت اچھا کھیل رہی ہے بالخصوص ویرات کوہلی اور یووراج سنگھ ایشیا کپ میں بہت اچھا کھیلے مگرکولکتامیں ہمارا ٹریک ریکارڈ اچھا ہے اور شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ ہم اچھی کرکٹ کھیلیں گے اور اس کیلئے بھرپور پریکٹس جاری ہے،ٹورنامنٹ کا پہلا میچ بہت اہم ہوتا ہے جسے جیت کراعتماد ملتا ہے۔بھارت میں کھیل کرخوشی ہورہی ہے،ہم نے بھرپور پریکٹس شروع کردی ہے اور ہر طرح کے ذہنی و جسمانی پریشر سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ کے حوالے سے دباؤ تو بہت ہے پر کرکٹ تو کرکٹ ہی ہے۔