جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

قومی ٹیم کو دھمکیاں‘آئی سی سی نے پاکستانی کھلاڑیوں کی انشورنس کرالی

datetime 13  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولکتہ(نیوز ڈیسک)آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میںشرکت کیلئے سخت ترین سیکیورٹی کی فراہمی یقین دہانی کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کولکتہ پہنچ گئی ہے۔ بھارتی شدت پسند وں اور سیاسی جماعتوں کے دھمکیوں کے پیش نظر آئی سی سی نے گرین شرٹ کے تمام کھلاڑیوں کی انشورنس کرالی ہے،جس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے 15 کھلاڑی اور11 ٹیم آفیشلز انشورڈ ہوگئے ہیں،آئی سی سی کے ترجمان کے مطابق آئی سی سی کے تمام ایونٹ انشورڈ ہوتے ہیں۔پی سی بی کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم بھارت میں جن جن میدانوں میں ورلڈ کپ میچ کھیلے گی وہ گراونڈ بھی انشورڈ ہیں،ٹور نامنٹ کے دوران اگر کوئی کھلاڑی حادثے کا شکار ہوتا ہے تو اس کے اہلخانہ کو اس کا معاوضہ ملے گا جبکہ میچوں کے دوران ہنگامہ آرائی کی صورت میں اسٹیڈیم کی بھی انشورنس کرائی گئی ہے۔آئی سی سی کے ترجمان کے مطابق یہ معمول کی پریکٹس ہے،ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی مردوں اور خواتین کی 26 ٹیموں کے علاوہ امپائروں اور میچ ریفری کا بھی انشورنس کرایا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…