اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بس بہت ہوگیا۔۔! وقار یونس نے آفریدی سمیت تمام کھلاڑیوں کیلئے اہم اعلان کردیا

datetime 11  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)بس بہت ہوگیا۔۔! وقار یونس نے آفریدی سمیت تمام کھلاڑیوں کیلئے اہم اعلان کردیا، قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاہد آفریدی سمیت ہم سب کے لیے کارکردگی دکھانے کا یہ آخری موقع ہے جسے ہم ضائع نہیں کرنا چاہیں گے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی شرکت خوش آیند ہے، ایونٹ میں شرکت نہ کرنا عجیب بات ہوتی جب کہ ورلڈکپ بڑا ایونٹ ہے لہٰذا پوری کوشش کریں گے کہ اچھا سے اچھا کھیل پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 6 ماہ سے ٹیم کی کارکردگی خراب رہی اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان ٹیم بہت نیچے چلی گئی، کھلاڑیوں کواس کا احساس ہے لیکن ٹیم کی خراب کارکردگی کی ساری ذمے داری کپتان پر ڈالنا ٹھیک نہیں ہوگا جب کہ کپتان اور کوچ میں اختلاف کا تاثر بالکل غلط ہے۔وقار یونس نے کہا کہ ایشیا کپ میں بیٹسمینوں نے مایوس کیا، بنگلادیش میں بیٹسمینوں کے لیے مشکل کنڈیشنز تھیں لیکن ایشیا کی کنڈیشنز میں پاکستان ٹیم بہتر کھیلتی ہے جب کہ کولکتہ اور موہالی میں اچھی بیٹنگ کنڈیشن ہوگی اس لیے امید ہے بیٹسمین اچھا پرفارم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاہد آفریدی سمیت ہم سب کے لیے کارکردگی دکھانے کا یہ آخری موقع ہے جسے ہم ضائع نہیں کرنا چاہیں گے۔ ان کہنا تھا ہماری ٹیم اچھی ہے اور تجربے کار کھلاڑی بھی موجود ہیں جب کہ جارحانہ کھیل پیش کرنے اور پہلے 6 اوورز میں اچھا پرفارم کرنے کی حکمت عملی بنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1999 میں جب میں بھی ٹیم کا حصہ تھا اس وقت اس سے بھی برے حالات تھے لیکن شہریارخان نے کل کی ملاقات میں تمام کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…