جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

ٹیم نہ ا ٓئی تو قانونی کارروائی کریں گے، بھارت

datetime 11  مارچ‬‮  2016 |

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارت نے دھمکی دی ہےکہ اگر پاکستان نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم نہ بھیجی تو قانونی کارروائی کریں گے،بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوا روپ کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے سکیورٹی کے ہر ممکن اقدامات کیے گئے ہیں لیکن پاکستان ٹیم نہ آئی تو یہ بلاجواز ہو گا‘پاکستان نے ٹیم نہ بھیجی تو قانونی راستہ اپنائیں گے ۔ادھربھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی)کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکرکاکہناہے کہ بھارت تمام ٹیموں کو مناسب سکیورٹی دینے کیلئے پر عزم ہے‘ پاکستان اپنا من بنائے اور کھیلنے کیلئے آئے ‘ہر ملک کو الگ گرین سگنل نہیں دیتے‘انہوں نے بے بنیاد الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوئی بہانہ بنانا چاہتاہے تو یہ الگ بات ہے ۔دریں اثناء بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے کہاہے کہ وہ پاکستانی ٹیم کو اضافی سکیورٹی دینے کیلئے تیارہیں۔دوسری جانب بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رِجی جُوکاکہناہے کہ پاکستانی ٹیم کو سکیورٹی کی تحریری ضمانت نہیں دے سکتے‘اضافی سکیورٹی دینے کیلئے تیارہیں ‘پاکستان کو اس حوالے سے کوئی شک نہیں ہونا چاہیے‘پاکستان کو ہماری یقین دہانی سے مطمئن ہونا چاہئے ‘پاکستان کو تحریری یقین دہانی نہیں کراسکتے ۔دریں اثناء سیکریٹری بی سی سی آئی انوراگ ٹھاکر کا مزید کہناتھاکہ پاکستان کی ٹیم بھی دیگر ٹیموں جتنی ہی اہم ہے اور کسی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں حصہ نہ لینے کے لیے کوئی بھی بہانہ نہیں ڈھونڈنا چاہیے‘انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم اور پاکستان کرکٹ بورڈ سے کہنا چاہتا ہوں کہ جس طرح ہر ٹیم ہمارے لیے اہم ہے اسی طرح سے آپ کی بھی ہے‘ اس معاملے پرسیاست نہیں کی جانی چاہیے‘پاکستان کو کوشش کرنی چاہئے کہ وہ ایشیا کپ میں اپنی ناقص پرفارمنس پر دھیان دے نہ کہ سیاست کرنے پر‘اس سوال پر کہ کیا انہیں نہیں لگتا کہ پاکستان کی سکیورٹی کا معاملہ دوسرے ملکوں سے مختلف ہے تو انہوں نے جواب میں کہا کہ اگر پاکستان کے پانچ سو کھلاڑی جنوبی ایشیائی کھیلوں میں یہاں آ کر کھیل سکتے ہیں تو پندرہ کھلاڑی بھی کھیل سکتے ہیں۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…