جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

وسیم اکرم نے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو دنیا کا بہترین بلے باز قرار دےدیا

datetime 10  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک) پاکستان کے سابق کپتان اور سوئنگ کے بے تاج بادشاہ وسیم اکرم نے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو دنیا کا بہترین بلے باز قرار دے دیا۔ایک انٹرویو میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ کھلاڑی پر ایک وقت آتا ہے جب وہ سیکھتا ہے کہ کیسے رنز بنانے ہیں، ویرات کوہلی دنیا کا بہترین بلے باز ہے اور وہ کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں مہارت کے ساتھ کھیلتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کو بولنگ کرانا مشکل ہوتا ہے، اگر میں بھی ہوتا تو مجھے بھی کوہلی کو گیند کرانے میں مشکل پیش آتی۔کوہلی کو بولنگ کرانے کے سوال پر وسیم اکرم نے کہاکہ میں کوہلی کو پہلے ان سوئنگ گیند کراکے ٹیسٹ کرتا کیونکہ اننگز کے آغاز میں تمام کھلاڑی تھوڑا گھبرائے ہوئے ہوتے ہیں، کوہلی گیند کو اچھا شفل کرتے ہیں اس لئے میں انھیں اندر آتی ہوئی گیندوں کے ذریعے بھی چیک کرتا۔وسیم اکرم نے کہا کہ کوہلی جب بیٹنگ کرنے آتا ہے تو اسے پتہ ہوتا ہے کہ کیسے رنز بنانے ہیں، وہ اپنی اننگ کو بہت اچھے طریقے سے حالات کے مطابق آگے بڑھاتا ہے اور یہی اس کی مسلسل اچھی کارکردگی کی وجہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…